ہفتہ 17 اکتوبر 2026 - 18:36
امریکا میں چیمپین بننے والی ایران کی کشتی کی ٹیم کو رہبر انقلاب کی مبارکباد

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے کشتی کی عالمی چیمپئن شپ میں ایران کی انڈر 23 گریکو رومن ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری نیک دعائیں ایران کے تمام سربلند نوجوانوں کے ساتھ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے کشتی کی عالمی چیمپئن شپ میں ایران کی انڈر 23 گریکو رومن ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری نیک دعائیں ایران کے تمام سربلند نوجوانوں کے ساتھ ہیں۔

رہبر انقلاب کا پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امریکا میں منعقدہ عالمی کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کی انڈر 23 گریکو رومن کشتی ٹیم کے چیمپئن شپ جیتنے پر ان قابل فخر چیمپئنز، محنتی کوچز اور ایران کی پوری قوم کو میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

وطن کے نوجوانوں کی شاندار کارکردگی، ایران کے پُرجوش پرچم کا لہرانا اور مختلف میدانوں میں اسلامی جمہوریۂ ایران کا قومی ترانہ گونجنا، ایک روشن اور شاندار مستقبل کی تعمیر کے راستے میں اپنی نوجوان نسل سے قوم کی امیدوں کی جھلک ہے۔

میری نیک دعائیں ایران کے تمام سربلند نوجوانوں کے ساتھ ہیں۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای

17اکتوبر 2026

یاد رہے کہ ایران کی انڈر 23 گریکو رومن کشتی ٹیم نے امریکا کے لاس ویگاس میں ہونے والی 2026 کی عالمی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی اور دو کانسے کے تمغے حاصل کیے اور کشتی کے اس عالمی ٹورنامنٹ میں سرفہرست رہی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha